سپربلیو مون، لوگوں کی بڑی تعداد نےچاند کی خوبصورتی کا سحر انگیز نظارہ دیکھا

Aug 31, 2023 | 09:49:AM
سپربلیو مون کا خوبصورت نظارہ، جاپان اورویتنام سمیت ایشیائی ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر پہنچی،لوگوں کی بڑی تعداد نے چاند کی خوبصورتی کا سحر انگیز نظارہ دیکھااورکیمرے میں لمحات کو یادگار بنایا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپربلیو مون کا خوبصورت نظارہ، جاپان اورویتنام سمیت ایشیائی ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر پہنچی،لوگوں کی بڑی تعداد نے چاند کی خوبصورتی کا سحر انگیز نظارہ دیکھااورکیمرے میں لمحات کو یادگار بنایا۔

ٹوکیو میں سپرمون کا دلفریب نظارہ کیا گیاشہری بلند عمارتوں پر جمع ہوئے اور  اسی طرح ویتنام میں بھی شہریوں نے ساحل پر سپربلیو مون کا نظارہ کیا۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کہ ایسا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں:ملک میں چینی مہنگی ،اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا