گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت کا ملزمان کو ’100 پودے‘ لگانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو شجرکاری کا حکم دے دیا۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ دادو نے فیصلہ سنایا اور مجرمان کو 100 پودے لگانے کی ہدایت کی،تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے تین ماہ قبل دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان محمد جمالی اور قربان جمالی کو گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل فروری میں بھی دادو میں درختوں کی کٹائی کے کیس میں ملزمان پر کچے کےعلاقے میں غیرقانونی طورپردرختوں کی کٹائی کاجرم ثابت ہوگیا تھا جس پر عدالت نے 3 ملزمان کو 50،50 پودے لگانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان 18 ماہ میں 50،50مختلف اقسام کے پودے مختلف مقامات پر لگائیں۔
سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ پھل نےکیس کافیصلہ سنایا تھا ، محکمہ جنگلات کے افسران نےملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کےتناظر میں مہنگائی میں عارضی اضافےکا خدشہ