اگر کوئی پنجاب کو گالی دے گا تو اس کا جواب وزیراعلیٰ ہی دینگی:رانا ثنا اللہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسی کو دھمکی نہیں دی، اگر کوئی پنجاب کو گالی نکالے تو جواب وزیراعلیٰ ہی دیں گی۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹ سے واک آئوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب نے کبھی کسی کا پانی چوری نہیں کیا نہ ایسا کہا گیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر سندھ کا پانی سندھ کی مرضی تو پنجاب کو کوئی اعتراض نہیں، اسی طرح سے پنجاب کے پانی پر پھر پنجاب کی مرضی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر احتجاج نہیں بات ہونی چاہئے، اب معاملہ پر احتجاج ہو ہی گیا ہے تو بات اوپن فورم پر کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، 10 پروازیں منسوخ