بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

Sep 30, 2025 | 18:41:PM
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محسن نقوی کی زیرِ صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

محسن نقوی نے انہیں جواب دیا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں, ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لے, دوسری جانب بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشین کپ جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :نیپال سے شکست، ویسٹ انڈین کپتان اپنی ہی ٹیم پر پھٹ پڑے