ریسٹورنٹ کا آدھا بل نہ  دینے پر  بوائےفرینڈاپنی گرل فرینڈ کیخلاف تھانے پہنچ گیا

Sep 30, 2023 | 20:37:PM
ریسٹورنٹ کا آدھا بل نہ  دینے پر  بوائےفرینڈاپنی گرل فرینڈ کیخلاف تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریسٹورنٹ کا آدھا بل نہ  دینے پر  بوائےفرینڈاپنی گرل فرینڈ کیخلاف تھانے پہنچ گیا۔
 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی پولیس اس وقت ایک نوجوان لڑکی کی تلاش میں ہے جو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت اکیلے چھوڑ کر چلی گئی جب اس نے بِل کی ادائیگی کو یکساں طور پر بانٹنے کا کہا۔روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر گیا اور کھانے کے بعد جب اس نے لڑکی کو بل کی ادائیگی کو برابر برابر تقسیم کرنے کا کہا تو اس نے انکار کردیا اور باہر چلی گئی۔

لڑکے نے بتایا کہ لڑکی نے کافی زیادہ کھانے کا آرڈر دیا تھا مگر بل آنے پر لڑکی کے یوں انکار کرنے اور ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے پر اس کو پورے 16,000 روبل ($165) کی چٹی پڑی جسے اس نے اکیلے ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی گرمی پھر لوٹ آئی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی