نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، بابر اعطم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

Sep 30, 2023 | 08:28:AM
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، بابر اعطم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے  اور اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے ،آج پچ ڈبل پیس تھی پہلی اننگز کے مڈل اوورز میں تھوڑا گیند مشکل آرہا تھا لیکن دوسری اننگز میں گیند ٹھیک طریقے سے بلے پر آرہا تھا ، ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جس سے میچ ہاتھ سے نکلتا چلا گیا،بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر شروع میں تھوڑا  تیز گیند پھینک رہا تھا لیکن پھر اس نے اچھی گیند بازی کی ۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچز  میں ہم مزید بہتر طریقے سے میدان میں اتریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:اکاؤنٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے منتقل ہونے پر ٹیکسی ڈرائیور نے دلچسپ کام کر دیا