مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس 

Sep 30, 2021 | 16:11:PM
مقام ابراہیمی
کیپشن: مقام ابراہیمی میں خانہ کعبہ کا عکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے نام سے موجود ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مائیکرو  بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے، شیئر کی گئی تصویر میں مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے کو عکس بند کیا گیا ہے۔

 اس تصویر کی سب سے خاص بات مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا نظر آتا خوبصورت عکس ہے جو دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے تصویر میں سورج کی تیز کرنوں کو خانہ کعبہ پر پڑتا دیکھا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کا منظر مقام ابراہیمؑ پر واضح نظر آرہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    سمندری طوفان: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے