سرکاری اہلکاروں اور افسران کو ہاؤس بلڈ نگ ایڈوانس کی مد میں کتنی رقم ملے گی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ نگ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ وضاحتی آفس میمورنڈم کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا کیا جائے گا۔
وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق سرکاری اہل کار 36 ماہانہ تنخواہوں کے برابر اور سرکاری افسران 24 ماہانہ تنخواہوں کے برابر رقم بطور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی نے شدت اختیار کرلی، 80 فیصد سامان جل کر خاکستر