لاہور:ورکشاپ کے مالک نے 12سالہ ملازم کو آگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سال کے ملازم کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، بچے نے ورکشاپ کے مالک کو بتایا تو اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی اس پر پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا، اسے فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت کا بڑا فیصلہ، سرکاری بھرتیاں اب کیسے ہوں گی؟