ایران ایئر کا مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کا آغاز

Oct 30, 2025 | 13:55:PM
ایران ایئر کا مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کاآغاز کردیا ۔
ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایرانی کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔