لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔
چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی آر میں کوئی الزام درخواست گزار پر لاگو نہیں ہوتا،ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا،کیس کی تفتیش کرنے والے تمام افسران گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ہمراہی ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں،مقدمے کی ایف آئی آر 2018 میں درج ہوئی، مقدمے کی دفعات کی زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے اوریہ ممنوعہ کلاس میں شامل نہیں ،عدالت درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔