علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کے حوالے سے سٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہری کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پہلے سے بلاک ہیں ،نادرا نے اس حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی۔
26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری کے حوالے سے پیش ہونے والا ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔