افغانستان مصنوعی نشہ آئس پیدا کرنیوالا نیا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے آفس نے رپورٹ ’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘ جاری کردی جس میں افغانستان مصنوعی منشیات یعنی ’آئس‘ پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افیون کی زیرِ کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں، ہلمند، فرح، ہرات اور نمروز میں منشیات کی سیکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مغربی افغانستان میں مقامی جھاڑی ’ایفیڈرا‘ میتھ پیدا کرنے کا خام مواد فراہم کرتی ہے۔
اس سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 سے 2021 تک کیمیکل منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔
دوسری طرف آئس کی دوسرےممالک میں سمگلنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔