شوہر سے کیک پر لڑائی، خاتون نےطلاق لےلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کیک کے آخری ٹکڑے نے امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کروادی، خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں 46 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا اکثر میرے 48 سالہ شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔
میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹریپ پلان کیا۔
شوہر نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے۔
خاتون نے لکھا کہ اس کے باوجود میں نے اپنا موڈ ٹھیک رکھا لیکن جیسے ہی ہم ہوٹل پہنچے میرے شوہر کا موڈ بگڑ گیا۔
انہوں نے مجھے رات کے کھانے کا آرڈر دینے کا کہا تو میں نے 3 ڈش منتخب کرکے انہیں بتائی اور میٹھے میں ہم دونوں نے چیز کیک آرڈر کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ چونکہ کھانا کھانے کے بعد گنجائش نہ ہونے کے سبب میں نے اپنا کیک فریج میں رکھ دیا جبکہ میرے شوہر نے اپنے حصے کا کیک کھا لیا ۔
مزید پڑھیں:چین 2پاکستانی خلا باز وں کو مشن پر بھیجے گا
جب اگلی صبح میں اٹھی اور میں نے رات کا بچا ہوا کیک کھانے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ وہ ختم ہوچکا ہے اور اس کے آخری کی باقیات بچی ہوئی ہیں۔
جب میں نے اپنے شوہر سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پہلے انکار کیا مگر بعد میں تسلیم کرلیا کہ انہوں نے میرا کیک کھا لیا۔
خاتون کے مطابق اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پوری زندگی میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ میرے حصے کا کیک ہمیشہ میرے شوہر کھا لیتے ہیں۔
یہ صرف کیک کی بات نہیں ہے بلکہ زندگی کی چھوٹی بڑی چیزوں میں ایسا ہی ہوتا ہے میں صرف ان کا گھر سنبھالنے کے لیے ہوں۔
ان کا کام وقت پر انجام دینے کے لیے اور بدلے میں مجھے ان کا بچا کچا ملتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کی حمایت کی اور کہا کہ آپ نے یہ فیصلہ لے کر درست کیا۔