مالٹا :برٹش پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

Oct 30, 2025 | 10:12:AM
 مالٹا :برٹش پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مالٹا میں چھٹیاں منانے والے برٹش پاکستانی باپ اور بیٹا افسوسناک حادثے میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔

 وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بیٹے کو بہا لیا۔

بیٹے کو بچانے کے لیے راجا قدوس بنارس فوراً سمندر میں کود گئے، تاہم وہ خود بھی پانی کے زور دار بہاؤ کی نذر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:چین 2پاکستانی خلا باز وں کو مشن پر بھیجے گا

 مقامی ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا اور کچھ دیر بعد دونوں کی لاشوں کو سمندر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ محض ایک افسوسناک حادثہ تھا۔

 اہلِ خانہ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے لاشوں کی وطن منتقلی میں معاونت کی درخواست کی ہے۔

حادثے کی خبر سامنے آتے ہی اسلام آباد میں مرحومین کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔