طلبا کیلئے خوشخبری،ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آج سے آغاز

Oct 30, 2025 | 08:50:AM
طلبا کیلئے خوشخبری،ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آج سے آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے باصلاحیت اور ذہین طلبا و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ  کی تقسیم کا آغاز آج سے ہوگا، خصوصی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں ،سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں، میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب کل کنونشن سنٹر اسلام آباد  میں ہو گی، بعد ازاں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

اس حوالے سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس تناظر میں نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:6سال بعد امریکی صدر ٹرمپ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق