الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیوں پر پابندی لگا دی

Oct 30, 2023 | 17:32:PM
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیوں پر پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ 

خط کے متن میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں نہ کرنے کی واضح ہدایات کی ہیں۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر طرح کی بھرتیوں پر پابندی اس لیے لگائی جارہی تاکہ یہ بھرتیاں آنیوالے عام انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں۔