گوگل کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ مزید بہتر کر دیا گیا

Oct 30, 2023 | 16:37:PM
گوگل کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ مزید بہتر کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ بارڈ کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، اب رئیل ٹائم میں صارفین کے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔

گوگل نے اپنے آئی اے (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ بارڈ کو بہتر کیا ہے، اب چیٹ بوٹ بارڈ صارفین کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات رئیل ٹائم میں دے گا، قبل ازیں گوگل بارڈ سوال کا جواب دینے کے لیے کچھ وقت لیتا تھا اور بعد میں سکرین پر نظر آتا لیکن اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی اور بنگ چیٹ سے رئیل ٹائم میں جواب موصول ہوتا تھا، اسی وجہ سے گوگل نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ میں رئیل ٹائم جواب دینے کے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی 40 ریاستوں کا فیس بک ، انسٹا گرام پر مقدمہ

واضح رہے کہ گوگل نے رواں برس فروری میں اپنے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو متعارف کرایا تھا اور مارچ میں لوگوں کو اس تک رسائی فراہم کرنا شروع کی تھی، مئی میں گوگل بارڈ کو  180 سے زائد ممالک اور خطوں میں متعارف کرایا گیا تھا، اسی طرح ستمبر میں گوگل نے بارڈ کو جی میل، ڈاکس اور ڈرائیو جیسی سروسز کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، تاکہ صارفین اے آئی چیٹ بوٹ سے مخصوص تفصیلات یا ای میلز کی سمری حاصل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ گوگل نے اسے ایکسٹینشنز کا نام دیا ہے اور اس سے ای میلز یا دستاویزات کے ڈھیر میں سے مخصوص تفصیلات تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔