ورلڈ کپ: افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Oct 30, 2023 | 15:04:PM
ورلڈ کپ: افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 30 ویں مقابلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری  ٹیم کو 241 رنز پر آؤٹ کر دیا اور خود 3 وکٹوں کے نقصان پر  28 گیندیں  قبل ہی ہدف حاصل کر لیا،افغانستان کی جانب سے اٹیک بولر فضل الحق فاروقی نے 34 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جس بنا پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا  گیا۔

افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان کا یہ 100 واں ایک روزہ میچ تھا، ان کے 100 ویں ون ڈے میچ میں شمولیت پر ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ اور کھلاڑیوں نے راشد کو 100 نمبر والی خصوصی شرٹ اور تحفے دیئے،ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان ہشمت اللہ شاہدی نے میچ میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا، سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی کا اظہار کیا۔