بھارتی ریاست گجرات میں دریا کے اوپر قائم پل ٹوٹ گیا ،60 افراد ہلاک

Oct 30, 2022 | 21:56:PM
بھارتی ریاست گجرات، دریا کے اوپر، قائم پل ٹوٹ گیا، 60افراد ہلاک
کیپشن: ٹوٹا ہوا پل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں دریا کے اوپر قائم پل ٹوٹ گیا، حادثے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت تقریباً400 افراد پل پر موجود تھے جو اچانک ٹوٹنے پر دریا میں جا گرے جبکہ متعدد افراد پل ٹوٹنے پر رسیوں کو پکڑ کر لٹک گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو ٹیمیں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق