جنوبی کوریا میں ہیلووین تہوار کے دوران بھگڈر، ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی

Oct 30, 2022 | 00:21:AM
جنوبی کوریا میں ہیلووین تہوار کے دوران بھگڈر، ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 151 افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔ بھگدڑ سے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورین ائیرلائن کا طیارہ فلپائن میں حادثے کا شکار

خیال رہے کہ سیئول میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد گھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔

ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو کہ یورپ اور امریکا سمیت بہت سے مشرقی ممالک میں بھی اکتوبر کے آخر میں منایا جاتا ہے۔ اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک دکھنے والے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔