یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی اشیاء مہنگی۔۔ نوٹیفکیشن جاری

Oct 30, 2021 | 19:38:PM
یو ٹیلٹی سٹورز،اشیا مہنگی،،چینی
کیپشن: یو ٹیلٹی سٹورز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی اشیاء مہنگی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق مختلف برانڈ کے 950 گرام چائے 100سے 210 روپے تک مہنگی، کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی ، بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا ۔ ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ۔ کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے مہنگا۔ کارن فلور 300 گرام20 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ شہد کی 250 گرام کی قیمت میں95 روپے تک اضافہ ۔ ایک لیٹر ملٹی پلپرز کلئینر کی قیمت 46 روپے تک بڑھادی گئی۔ پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے