سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح زلزلے کے لرز اٹھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر وائرل