ہر بھجن سنگھ بھی آصف علی کے حق میں بول پڑے۔۔ بڑی بات کہہ دی

Oct 30, 2021 | 11:44:AM
ہربھجن سنگھ آصف علی کے حق میں بول پڑے
کیپشن: ہربھجن سنگھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔‘ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔

 سابق بھارتی بولر نے  آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر بھی قرار دیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

دوسری جانب  افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر وائرل