فیس بک کا نام ’META‘  رکھنے پر اسرائیل پریشان کیوں؟

Oct 30, 2021 | 09:33:AM
فیس بک کا نام تبدیل ہونے پر اسرائیل میں ہلچل
کیپشن: فیس بک ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین کاکہنا ہے کہ میٹا ’META‘ اسرائیل میں بولے جانے والی عبرانی  زبان  (Hebrew)کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے موت۔

تفصیلات کے مطابق  فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ روز سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں فیس بک کا نام تبدیل کیا اور بتایا کہ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام میٹا ’META‘ رکھ دیا گیا ہے،کمپنی کا نام ’META‘ کیا تبدیل ہوا اسرائیل میں ہلچل مچ گئی ۔

واضح رہےسوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فیس بک ڈیڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ (Hebrew) زبان بولنے والے افراد کو ہنسنے کا ایک اچھا موقع مل گیا ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فیس بک کو اپنا نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور میٹاورس کیا ہے؟زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جا سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      آریان کی رہائی کے احکامات جاری۔مقامی وقت کے مطابق آج صبح۔۔۔۔۔