دوران پرواز طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ ہلاک

Nov 30, 2025 | 12:01:PM
 دوران پرواز طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سڈنی کے نواح میں 2 ہلکے طیاروں کے مبینہ طور پر فضا میں ٹکرا جانے کے بعد ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں موجود واحد پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ویڈر برن ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ریسکیو ٹیموں نے پائلٹ کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرائے، جس کے بعد ایک طیارہ قریبی جنگل میں گر گیا۔

ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکر کا سبب معلوم کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق دوسرا طیارہ بحفاظت ایئر فیلڈ پر اتر گیا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔

واقعے کے بعد علاقے میں 2 مقامات کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا احتجاج!  کل موٹروے بند