کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

Nov 30, 2025 | 10:37:AM
کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔

سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔

 یہ  بھی پڑھیں:معروف سیاسی  شخصیت کی فیکٹر ی پر چھاپہ،اہم وجہ سامنے آگئی

حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔

مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا گیا ہے۔