کہیں دھندتوکہیں شدیدسردی؛محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی 

Nov 30, 2025 | 09:54:AM
کہیں دھندتوکہیں شدیدسردی؛محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیش گوئی کر دی۔
اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا، اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ ، گجرات ، جہلم ،فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال ، خانیوال ، ملتان، ڈیرہ غازیخان ، لیہ،کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور سموگ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کو شدید سردی کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان،وجہ بھی سامنے آگئی
پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔