فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان،وجہ بھی سامنے آگئی 

Nov 30, 2025 | 09:34:AM
فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان،وجہ بھی سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فِن لینڈ نے 2026 تک پاکستان میں موجود سفارتخانہ بند کر نے کااعلان کردیا۔
 یہ اعلان ہفتے کو فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک باضابطہ بیان میں کیا گیا۔
بیان کے مطابق فن لینڈ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق زیادہ اہم ممالک میں وسائل کو مرکوز کیا جا سکے، اسی منصوبے کے تحت نہ صرف اسلام آباد بلکہ کابل اور ینگون میں موجود فن لینڈ کے سفارت خانے بھی آئندہ سال بند کر دیے جائیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے، جن میں متعلقہ ممالک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی روابط شامل ہیں۔
حکام کے مطابق فن لینڈ کا فارن سروس نیٹ ورک وقتاً فوقتاً اس لیے بھی جائزے سے گزرتا ہے تاکہ اس کی پالیسی عالمی حالات اور ترجیحات کے مطابق رہے۔
فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والٹونن کاکہناہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور فن لینڈ کو بھی اپنی سفارتی موجودگی اسی رفتار سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگی، اُن کے مطابق یہ تبدیلیاں فن لینڈ کو عالمی سطح پر زیادہ مضبوط اور مسابقتی بنانے میں مدد دیں گی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ فن لینڈ نے مالی مشکلات کے باعث 2012 میں بھی پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا، تاہم 2022 میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکساس: ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار
فنش وزارتِ خارجہ کے مطابق سفارت خانوں کی بندش کا حتمی فیصلہ فن لینڈ کے صدر کے دستخط سے جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے کے بعد نافذ العمل ہوگا، جس کے ساتھ ہی فن لینڈ کی عالمی سفارتی حکمتِ عملی ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی۔