حمیمہ ملک کا میرا دل یہ پکارے آجا پر روبوٹک ڈانس وائرل

Nov 30, 2022 | 19:33:PM
پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک, مشہور ری مکس گانے, میرا دل, یہ پکارے آجا,
کیپشن: پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک بھی مشہور ری مکس گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے بخار میں مبتلا نظر آ رہی ہیں۔اس گانے پر اب اداکارائیں بھی ڈانس کر رہی ہیں جن کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دارو بھی اب اس گانے پر ڈانس کرکے لطف اندوز ہو رہی ہیں مگر دارو کے منفرد انداز نے سب ہی کو واہ واہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اداکارہ حمیمہ اس گانے کو اپنا ہی ٹچ دیتے ہوئے اس ری مکس گانے پر روبوٹک ڈانس کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان : مدرسے میں بم دھماکا ، بچوں سمیت 16 افراد شہید