کرسٹیانو رونالڈو اب سعودی عرب کی جانب سے کھیلیں گے؟

Nov 30, 2022 | 18:27:PM
کرسٹیانو رونالڈو اب سعودی عرب کی جانب سے کھیلیں گے؟
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصرسے معاہدہ کرنے پر رضامند ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ 173 ملین پاؤنڈز سالانہ کا معاہدہ کریں گے۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا چند روز قبل ہی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہوا تھا۔

تاہم ابھی تک کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔