آن لائن گیم پر دوستی ۔ زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکی نےمسئلہ کا حل ڈھونڈ لیا۔۔۔

Nov 30, 2021 | 09:14:AM
زیادتی کا شکار لڑکی نے کیس لڑنے کی بجائے حل ڈھونڈ لیا
کیپشن: زیادتی کا شکار لڑکی نے کیس لڑنے کی بجائے حل ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی رہائشی لڑکی کی پب جی گیم  پر دوستی ہوئی، نوجوان لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ریلوے سٹیشن پرچھوڑ کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے عدالت اور پولیس کو میڈیکل کروانے سے تحریری طورپر انکار کردیا ہے،لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس زبردستی میرا میڈیکل کروانا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو میرا میڈیکل کروانے سے روکے،متاثرہ لڑکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرانا چاہتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نوجوانوں نے آن لائن گیم کے دوران لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔جس کے بعد لڑکا اسے ریلوے سٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں سے لڑکی کو ایک گینگ نے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں:    دیور نے بھابھی کےساتھ ایسا سلوک کیا کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے