کوئی رکاوٹ کام نہ آئیگی،جب تک جلسہ نہ ہو گا ، ملتان میں ہی رہینگے

Nov 30, 2020 | 15:52:PM
کوئی رکاوٹ کام نہ آئیگی،جب تک جلسہ نہ ہو گا ، ملتان میں ہی رہینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق :ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ہرصورت کریں گے اور جلسہ ہونے تک ملتان میں رہیں گے، یہیں ڈیرہ جمائیں رکھیں گے، جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ جب کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام ہمارے رضاکار ہیں اور تنظیمی امور پر مامور ہیں۔جلسے کے انتظام کے لیے انصار الاسلام کے رضاکار بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ نے کہا  تھا کہ  وہ ہمیں ماریں گے، بندوقوں سے۔ تو ہم انہیں ڈنڈوں سے بھی نہ ماریں، کیا  ہم مردہ لاشیں ہیں جو خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ہم زندہ ہیں،آج  کوئی رکاوٹ بھی کام نہیں آئے گی، نا موبائل فون، نا انٹرنیٹ کی بندش کام آئے گی، اور ہر صورت جلسہ ہو کر رہے گا ، ہم جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے، دیکھتےہیں کہاں کہاں رکاوٹیں ہیں۔تمام رکاوٹیں عبور کرتے جائیں گے اور وہیں پر اس سے نمٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جلسہ نہ کر لیں، ملتان میں رہیں گے ،کہیں نہیں جائیں گے، کنٹینروں کی ایسی تیسی کردیں گے۔کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔