الحمدللہ! حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وسیم اکرم کا بیان آگیا

May 30, 2026 | 10:30:AM
 الحمدللہ! حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وسیم اکرم کا بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا حج سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں پربیان آگیا۔
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، اس حوالے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں،ان کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پرجاری بیان میں وسیم اکرم نے لکھا الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ خالصتاً میرا ذاتی فیصلہ تھا، میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری ہوگیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الٰہی چنگاری روشن کردی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی، دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الٰہی سے سرشار ہوں۔