دو گروپوں میں چھریاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی 

May 30, 2025 | 21:24:PM
دو گروپوں میں چھریاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کے پی کے صوبہ کے ضلع سوات کے علاقے آپر سوات نوخارہ پیندے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفسیل کے مطابق دو گروپوں میں تصادم کے دوران چھریوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے 26 سالہ محمد زمین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔باقی 5  زخمیوں میں پرویز، اختر علی،محمد ایصال، جان محمد، اور خان نواب کےنام شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیراکی کا شوق لے ڈوبا،نوجوان سوئمنگ پول میں جان گنوا بیٹھا