سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی بلاجواز، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار

May 30, 2025 | 13:08:PM
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی بلاجواز، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لے  کیونکہ یہ عمل عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوششیں جنوبی ایشیا میں آبی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعظم