والی بال سیریز:پاکستان نے آسٹریلیاکو وائٹ واش کر دیا

May 30, 2024 | 21:05:PM
والی بال سیریز:پاکستان نے آسٹریلیاکو وائٹ واش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان والی بال ٹیم نے آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان ہونے والی والی بال سیریز میں آسٹریلوی ٹیم ایک بھی  سیٹ نہ جیت سکی، پاکستان نے  مہمان ٹیم کو تینوں  میچز میں 0-3 سیٹ سے شکست دی ،  پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی آسٹریلیا کو 0-3سیٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی،  قوم والی بال ٹیم نے  تیسرا میچ 24-26، 20-25، 20-25پوائنٹس سے جیتا،پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو0-3سیٹ سے شکست  دی تھی،سیریز کے اختتام پر  منعقدہ تقریب  کے مہمان خصوصی اور وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کیے۔

  یہ بھی پڑھیں : ملکی ذخائر  میں بڑی کمی ،  وجہ بھی سامنے آگئی