گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کردی

May 30, 2024 | 10:04:AM
  گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید، عائمہ خان )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور مختلف شہروں میں  گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے، مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے۔

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم جون تک آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح  228ریکارڈ کی گئی ،سی ای آر پی آفس 359،سید مراتب علی روڈ پر 305ریکارڈ،ایل ایے ایس265 اورڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 238 ریکارڈ  کی گئی۔

 دوسری جانب ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی یکم جون تک ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: 100 روپے کی شرط پر بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،شہرِ قائد میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے،کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں موجود ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔