فوٹوگرافر  کیوں نہیں ہے؟ دلہن کا شادی سے انکار ۔دلہے نے پھر کیا کیا؟

May 30, 2022 | 15:20:PM
  فوٹوگرافر  کیوں نہیں ہے؟ دلہن کا شادی سے انکار ۔دلہے نے پھر کیا کیا؟
کیپشن: دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں اکثر شادی کی تقریبات کے دوران کچھ ایسا ہوجاتا ہے  کہ شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،دلہن نے شادی والے دن فوٹوگرافر کا انتظام نہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری تھی اور باراتیوں سمیت میزبان ایونٹ کو خوب انجوائے کررہے تھے تاہم جیسے ہی ’’ور مالا ‘‘ کی رسم شروع ہوئی تو دلہن کو احساس ہوا کہ وہاں فوٹوگرافر موجود نہیں ،دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ ’’جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟‘‘ اسی صورتحال میں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا مایوسی کے عالم میں بارات لے کر بغیر دلہن گھر کو لوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیںشادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل