امریکا کے بعد چینی نا بینا کوہ پیمانے بھی ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا

May 30, 2021 | 19:12:PM
امریکا کے بعد چینی نا بینا کوہ پیمانے بھی ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سر کرلیا، چینی کوہ پیما ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 46 سالہ چینی کوہ پیما زوہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی، وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔
زوہینگ کا کہنا تھا کہ جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں ۔زوہینگ ہونگ امریکی نابینا کوہ پیما ایرک ویہن میئر سے متاثر ہیں جنہوں نے 2001 میں یہ چوٹی سر کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔قفطان پہنے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل