افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، 10 افراد جاں بحق

May 30, 2021 | 12:43:PM
افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، 10 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغان صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے میں 10 افراد  جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے فورسز سے جھڑپوں کے دوران مارٹر گولہ فائر کیا جو گھر پر آگرا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں گزشتہ رات ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

 افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔