وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے , نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس، گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی سلمان چوہدری کو ایڈیشنل سیکریٹری، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے.
سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن عرفان انجم کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن شہباز مصطفٰی کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر (آئی پی) ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی، غلام مصطفیٰ واہوچو کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، توسیع 5 دسمبر 2025 سے 4 جون 2026 تک شمار ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا