کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب پولیس مقابلہ، 4 مطلوب ملزمان گرفتار

Mar 30, 2023 | 11:57:AM
کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب پولیس مقابلہ، 4 مطلوب ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کراچی کے علاقے شارع نور جہاں میں پولیس نے کٹی پہاڑی کے قریب مقابلے میں 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ملزمان میں انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہیں، جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 2 موبائل فونز اور دو موٹرسائیکلیں بھی برآ مد کرلی گئی ہیں، ملزمان میں رحیم یارخان گروہ کا شوکت، سدہیر و دیگرشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی

ایس ایس پی سینٹرل کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم شوکت ملک بھرمیں ڈکیتی کی 50 وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم شوکت رحیم یار خان کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ سےتعلق رکھتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔