کورونا کے 2 مریض جاں بحق۔ 194 نئے کیس رپورٹ 

Mar 30, 2022 | 10:32:AM
کورونا کے 2 مریض جاں بحق۔ 194 نئے کیس رپورٹ 
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کورونا وائرس سے اموات اور  کیسز میں  مسلسل کمی کے بعدملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدرہی ۔ 

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 2مریض  انتقال کرگئے ، جس کے بعد  ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 349ہوگئی ہے ۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں  کورونا وائرس کے27ہزار492ٹیسٹ کیےگئے ہیں  جس میں سے 194کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ24ہزار 549ہو گئی ہے ۔ 

این سی اوسی کے مطابق  ملک بھرمیں کورونا فعال  کیسز کی تعداد8ہزار 591ہوگئی  جبکہ کوروناکے432مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام فائنل کرلیا

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں136 افرادکوروناسےشفایاب ہوچکے، اب تک14لاکھ85ہزار609مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کےقریبی ساتھی نےاہم اعلان کردیا