آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Mar 30, 2022 | 09:40:AM
 آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات  نے بتا دیا
کیپشن: بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خطہ پوٹھور، مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ