ہواؤں کی سمت تبدیل۔۔کراچی کا موسم بدل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائدکا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا۔ صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے موجودہ صورتحال کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔