علیمہ خان کا نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ،لائحہ عمل دینے کا اعلان

Jun 30, 2026 | 18:30:PM
علیمہ خان کا نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ،لائحہ عمل دینے کا اعلان
کیپشن: علیمہ خان کا نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) راولپنڈی میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

علیمہ خان نورین نیازی کو ساتھ لے کر ایس ایچ او زاہد ظہور کے پاس پہنچیں اور جیل حکام سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں، انہوں نے ایس ایچ او سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ جیل حکام سے پوچھ کر بتائیں کہ ملاقات کرائی جائے گی۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ نورین نیازی ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور دیگر مطالبات بحال نہ کیے گئے تو وہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات، عمران خان سے بھی 35 منٹ کی ملاقات کرائی گئی