برازیل میں سیاسی گہما گہمی، مزدوروں کیلئے سبسڈی قرض سکیم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برازیل کی حکومت نے آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل ایک بڑا معاشی اقدام کرتے ہوئے غیر رسمی ورکرز کے لیے سبسڈی پر مبنی قرضوں کا نیا پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر لولا دا سلوا کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت ایسے افراد جو اپنے موجودہ قرضوں کی ادائیگی باقاعدگی سے کر رہے ہیں، انہیں کم شرح سود پر نئے قرضے اور ری فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت شرح سود تقریباً 1.99 فیصد ماہانہ مقرر کی گئی ہے، اور اندازہ ہے کہ اس سے تقریباً 2 لاکھ سے 5 لاکھ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہر طلبا کے پاس ای بائیکس!حکومت ایک اورشاندار منصوبہ سامنے آگیا
وزارت خزانہ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو مالی دباؤ سے ریلیف دینا ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام انتخابات سے قبل حکومت کی عوامی حمایت بڑھانے کی حکمت عملی بھی ہو سکتا ہے۔