عالمی بینک کی پاکستان کیلئے نئی کنٹری ڈائریکٹر کل عہدہ سنبھالیں گی

Jun 30, 2025 | 22:10:PM
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے نئی کنٹری ڈائریکٹر کل عہدہ سنبھالیں گی
کیپشن: بولورما امگابازار ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کےلیے عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کل سے عہدہ سنبھالیں گی۔ 

بولورما امگابازار نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی بطور کنٹری ڈائریکٹر تقرری پر خوش ہوں، ورلڈ بینک اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں، مقامی اداروں، سول سوسائٹی سے تعاون مزید بہتر کرنے کی منتظر ہوں۔ 

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا پاکستان کی ترقی کےلیے چند اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مدد جاری رکھیں گے۔ بچوں کی نشوونما، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی