جنوبی افریقا کے سپنر کیشو مہاراج نے تاریخ رقم کردی
کیپشن: قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی سپنر بن گئے ہیں۔
کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔
جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی